وزیر ریلوے شیخ رشید کو وزارت ریلوے سے تبدیل کر کے وفاقی وزیر داخلہ بنا دیا گیا

Spread the love

ذرئع کے مطابق اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں ایک بار پھر ردو بدل کردی گئی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید کو وزارت ریلوے سے تبدیل کر کے انہیں وفاقی وزیر داخلہ بنا دیا گیا.

وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کو وزیر انسداد و منشیات بنایا گیا ہے۔

اس کے علاوہ اعظم سواتی کو شیخ رشید کی جگہ وزیر ریلوے کا قلمدان دیا گیا ہے جب کہ مشیر خزانہ سے وفاقی وزیر بننے والے حفیظ شیخ کو ایک بار پھر وزارت خزانہ کی ذمہ داریاں سونپی گئی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں