جہلم لنڈا بازاروں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزاکفیل بیگ کیفی)جہلم لنڈا بازاروں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں،لنڈابازروں میں استعمال شدہ گرم کپڑوں، جیکٹوں، جرسیوں کی قیمتیں سینکڑوں اور ہزاروں میں پہنچ گئیں،مہنگائی نے سفید پوش اورغریب طبقے کا بھرم بھی چھین لیا، سفید پوش اور غریب افراد کا سردی سے تن کو بچانے کا سستا ذریعہ لنڈا بازار بھی مہنگائی بازاربن گئے۔لنڈا بازاروں میں بھی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں،کم پیسوں میں تن ڈھانپنے کیلئے لنڈا بازاروں میں خریداری کے لیے آ نے والے افراد مایوس لوٹنے لگے۔،تفصیلات کے مطابق سردی کی شدت بڑھتے ہی لنڈا بازاروں میں بھی رونقیں بڑھ گئی ہیں۔ سردی کی شدت میں اضافہ ہونے کیوجہ شہریوں کی بہت بڑی تعداد لنڈا بازار کا رخ کررہی ہے، جس کے باعث دکانداروں اور ریڑھی والوں نے قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کر دیا ہے۔شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اس وقت لنڈا بازار میں مہنگائی کا راج ہے پہلے 100روپے سے لیکر 200روپے تک ملنے والی جرسیوں،جیکٹوں کی قیمتیں 400سے 500روپے تک جا پہنچی ہیں،جبکہ اچھے استعمال شدہ گرم کوٹ کار یٹ کم سے کم 1000روپے ہے۔گرم ملبوسات کے ساتھ ساتھ جوتوں کی قیمتیں بھی قوت خرید سے باہر ہو چکی ہیں اب 100,200کی چیز ملنا خوش قسمتی کی بات ہے۔ 7 سے 8 سو روپے یومیہ کمانے والے مزدور کے لئے زندگی گزارنا دشوار ہو چکا ہے، غریب جائیں تو کہاں جائیں بازاری اشیائے ضروریہ کی قیمتیں اپنی جگہ لنڈا بازار ہی غریب کے لئے شاپنگ سنٹر بن چکے ہیں، لنڈا بازاروں میں آئے خریداروں نے حکومت وقت سے مطالبہ کیاہے کہ قیمتوں کو کنٹرول کیا جائے تاکہ غریب سفید پوش طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد سردی کے اس موسم میں اپنے جسموں کو ڈھانپ سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں