جہلم(عامرکیانی +مرزاکفیل بیگ کیفی)جہلم تھانہ سول لائن کے علاقہ ڈھوک جیون میں محافظوں نے مبینہ طور پر ٹھیکیدار ولی خان کے بند گھر میں گھس کر گھریلو سامان کی تہس نہس کر دی۔متاثرہ شخص سمیت علاقہ مکین سراپا احتجاج۔ ڈی پی او جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن کے علاقہ ڈھوک جیون کے رہائشی ٹھیکیدار والی خان کی عدم موجودگی میں بند گھر میں محافظ اہلکاروں نے گھر کادروازہ توڑ کر اندر داخل ہوگے اور گھر میں موجود قیمتی سامان توڑ دیا علاقہ مکینوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ولی خان ٹیوب ویل بورنگ کا کام کرتا ہے اور اس نے حال ہی میں نیا گھر تعمیر کیا ہے گزشتہ رات پولیس نے تالے توڑ کر سامان کی تلاشی لینے کے بہانے گھر میں موجود سارا سامان توڑ پھوڑ دیا،ولی خان نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محافظوں نے میری عدم موجودگی میں میرے گھر کے دروازے توڑ کر میرے قیمتی سامان کو نقصان پہنچایا ہے، موقف جاننے کے لئے تھانہ سول لائن کے ایس ایچ او سے رابطہ قائم کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ تھانہ سول لائن کی پولیس نے ڈھوک جیون میں کوئی ایسا آپریشن نہیں کیا اور نہ ہی یہ بات میرے علم میں ہے۔ اگر کسی کو اس حوالے سے کوئی شکایت ہے تو تھانہ سول لائن رجوع کرے۔اگر کوئی اہلکار ملوث پایا گیا تو میرٹ پر کارروائی کی جائیگی۔
