جہلم(چوہدری عابد محمود +دانیال عابدچوہدری)جہلم کورونا کی چھٹیاں پرائیویٹ سکولز مالکان کی موجیں، طلباء وطالبات آن لائن کلاسسز سے محروم، ہوم ورک دیکر ٹرخایا جانے لگا،طلباء و طالبات ریاضی، انگلش سمیت دیگر مضامین کے لئے ٹیوشن پڑھنے پر مجبور، والدین کاوزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق شہر سمیت ضلع بھر میں جب سے کورونا کی چھٹیاں شروع ہوئی ہیں تب سے بچوں کو کسی بھی مضمون کی آن لائن کلاسسز نہیں لی جارہیں اور نہ ہی کسی مضمون کا لیکچر تیار کرکے بچوں کو بھیجا جارہاہے، والدین کا کہنا ہے کہ بچوں کو صرف موبائل فونز پر ان کے ہوم ورک بھیج کر ڈنگ ٹپاؤ پالیسی پر عملدرآمد کیا جا رہاہے جس کیوجہ سے طلباء و طالبات کو لازمی مضامین جن میں ریاضی، انگلش، اسلامیات سمیت دیگر مضامین کو سمجھنے اور پڑھنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اسی وجہ سے والدین بچوں کو کورونا وباء میں ٹیوشن پڑھنے کے لئے گھروں سے باہر بھجوانے اور ٹیوشن کی الگ سے فیسیں ادا کرنے پرمجبور ہیں، والدین کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ سکولز مالکان بچوں سے فیسیں پوری وصول کر رہے ہیں لیکن پڑھائی صفر ہے، طلباء و طالبات کے والدین نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ پرائیویٹ سکولز کی انتظامیہ کو پابند بنایا جائے کہ بچوں کے لیکچرز روزانہ کی بنیاد پر تیار کرکے یوٹیوب یا وٹس ایپ کے زریعے بچوں کے والدین تک پہنچائے جائیں تاکہ بچے گھروں میں بہتر طریقے سے تعلیم جاری رکھ سکیں۔
