جہلم ضلع بھر میں غیر نمونہ نمبر پلیٹوں والی موٹر سائیکلیں و گاڑیاں سڑکوں پر رواں دواں

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عامرکیانی)جہلم ضلع بھر میں غیر نمونہ نمبر پلیٹوں والی موٹر سائیکلیں و گاڑیاں سڑکوں پر رواں دواں، جس کی وجہ سے جرائم میں غیر معمولی اضافہ۔ غیر نمونہ نمبر پلیٹیں تیار کرنے والے کاریگروں کی موجیں، جرائم پیشہ افراد غیر نمونہ نمبر پلیٹس کی آڑ میں معاشرے کا امن تباہ کرنے میں مصروف، حکومتی احکامات کے باوجود گاڑیوں پر غیر نمونہ نمبر پلیٹیں لگانے کا سلسلہ جاری، عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر، ای ٹی او ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر کی توجہ ایسے کارروبار کرنے والوں کی طرف مبذول کرنے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق جہلم ضلع بھر میں حکومتی پابندی کے باوجود غیر نمونہ نمبر پلیٹوں کی موٹر سائیکلیں و گاڑیاں اندرون شہر ومضافاتی علاقوں کی سڑکوں پر فراٹے بھرتی نظر آتی ہیں،غیر نمونہ نمبر پلیٹیں بنانے والے دکاندارگاہکوں کو نت نئے ڈیزائن کی نمبر پلیٹیں آویزاں کرنے کے لئے متوجہ کرتے ہیں، شہر بھر میں غیر نمونہ نمبر پلیٹیں بنانے والی دکانیں نت نئے ڈیزائنوں کی نمبر پلیٹوں سے سجی ہوئی ہیں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے ذمہ داران کا یہ بھی فرض ہے کہ وہ غیر نمونہ نمبر پلیٹوں والی گاڑیوں کی بھی چیک کریں مگر ٹریفک پولیس کے افسران و اہلکار صرف چالان کرنے اور ٹارگٹ پورا کرنے تک محدود ہوتے ہیں، جب تک گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اورنمبر پلیٹس تیار کرنے والے دکانداروں کو بھاری جرمانے عائد نہیں کئے جاتے اسو قت تک یہ سلسلہ نان سٹاپ جاری رہے گا، قانونی طور پر گاڑیوں کے مالکان کو مہیا کی گئیں نمبر پلیٹیں ناصرف جرائم کی شرح میں کمی کا سبب بن سکتی ہیں بلکہ گاڑیوں کی چوری کا سلسلہ بھی تھم سکتا ہے، عوامی حلقوں نے ای ٹی او ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر جہلم، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم سید حماد عابد سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر نمونہ نمبر پلیٹیں بنانے والے دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور غیر نمونہ نمبر پلیٹیں گاڑیوں و موٹرسائیکلوں پر آویزاں کرنے والے مالکان کے خلاف جعل سازی کے مقدمات درج کئے جائیں تاکہ جرائم میں کمی واقع ہوسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں