لیجنڈری اداکارہ فردوس بیگم انتقال کر گئیں

Spread the love

لاہور : ماضی کی شہر آفاق فلم ’ہیر رانجھا‘ کی ’ہیر‘ معروف اداکارہ فردوس بیگم 73 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ فردوس بیگم کو تین روز قبل برین ہیمبرج کی تشخیص کے بعد لاہور کے نجی اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکیں ۔ فردوس بیگم نے سوگواران میں 2 بیٹیاں اور ایک بیٹا چھوڑا ہے۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کی ’ہیر‘ اداکارہ فردوس بیگم 4 اگست 1947 کو لاہور میں پیدا ہوئیں، اُن کا اصل نام پروین تھا ۔ انہوں نے فنی کیریئر کا آغاز بطور کلاسیکل ڈانسر 1963 میں فلم ’فانوس‘ سے کیا ۔ فلم ملنگی، ہیر رانجھا، انسانیت سمیت ایک سو پچاس سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی فردوس کے مکالمے جہاں دلوں میں گھر کر جاتے ہیں وہیں ان کی فلموں کے گیت آج بھی کانوں میں رس گھولتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں