جہلم چوہدری زاہد حیات
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی
چوہدری فواد حسین کی ہدایت پر چیف کوارڈینیٹر این اے 67 فراز چوہدری اور ڈویژنل فارسٹ آفیسر جہلم سدھیر مغل کی جوائنٹ سیکرٹری برائے وزارت موسمیاتی تبدیلی سلیمان وڑائچ سے ملاقات ۔ ملاقات میں ضلع جہلم میں 10 بلین ٹری سونامی پروجیکٹ کی تکمیل، ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ کے لئے ضلع جہلم میں اقدامات بارے تفصیلی بات چیت کی گئی، ملاقات میں موسم بہار میں شجرکاری کرنے، موجودہ پودوں کی دیکھ بھال کرنے بارے گفتگو کی گئی. اس موقع پر جوائنٹ سیکرٹری برائے وزارت موسمیاتی تبدیلی سلیمان وڑائچ نے کہا ہے کہ ضلع جہلم میں ماحول کی بہتری کے لئے مل کر کام کریں گے. اس موقع پر کوارڈینیٹر این اے 67 چوہدری فراز حسین نے ضلع کے لئے اہداف بارے بتایا جبکہ ڈی ایف او سدھیر مغل نے محکمہ جنگلات کے جاری پراجیکٹس بارے تفصیلی بریفنگ دی. اس موقع پر دینہ منگلا روڈ پر پودے لگانے، سنگھوئی پارک کی تعمیر، فلڈ بند پر پودوں کی دیکھ بھال بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی. اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق 10 بلین ٹری سونامی پروجیکٹ کے تحت ضلع جہلم میں اہداف سے بڑھ کر کام کیا جائے گا. ملاقات میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ شہری علاقوں میں پودے لگانے انکی دیکھ بھال کرنے پر کام کیا جا رہا ہے، 10 بلین ٹری سونامی پروجیکٹ کو جہلم میں مزید موثر طریقے سے آگے بڑھایا جاۓ گا
مانچسٹر میں نئے ریسٹورنٹ دیسی ذائقہ اور چاچا چائے کی گرینڈ اوپننگ کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا
چودھری خالد محمود ہنجرا نے مئیر راچڈیل کونسلر شکیل احمد کی خصوصی دعوت پر مئیر پارلر میں ملاقات کی
پاکستان تحریک انصاف نارتھ ویسٹ برطانیہ کے صدر آصف رشید بٹ کے گھر پر نا معلوم افراد کی جانب سے توڑ پھوڑ کی گئی
مقبوضہ کشمیر میں مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے کشمیر بنے گا پاکستان ریلی نکالی گئی
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے پروگرام ”دھی رانی” کے تحت گوجرانوالہ ڈویژن کے اضلاع سے تعلق رکھنے والے 67 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب