چیف اکرام الدین کا ناصر خان موسی زئی کے بھائی حاجی اسد خان کے انتقال پر اظہار افسوس

Spread the love

اللہ تبارک و تعالی مرحوم حاجی اسد خان کی مغفرت فرمائے۔سربراہ جزبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپ

یورپ(انٹرنیشنل ڈسک) بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق جزبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپ آرگنائزیشن کے سربراہ اکرام الدین نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ایم این اے ناصر خان موسی زئی کے بڑے بھائی حاجی اسد خان کے انتقال پر اظہار افسوس و اظہار تعزیت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ اللہ تبارک و تعالی مرحوم حاجی اسد خان کی مغفرت فرمائے اور مرحوم کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے جزبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپ آرگنائزیشن کے سربراہ اکرام الدین نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ہم پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ایم این اے ناصر خان موسی زئی اور مرحوم حاجی اسد خان کے دیگر لواحقین کے ساتھ ہے اللہ تبارک و تعالی مرحوم کے درجات بلند کریں۔آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں