بر طانیہ میں بسنے والے پاکستان نثراد مسیحی برادری کی جانب سے کمیونٹی راہنما سلیم گل کی سربراہی میں سینٹ جارج چرچ نیلسن میں دعائیہ تقریب کا انعقاد ہوا

Spread the love

۔ نیلسن(چودھری عارف پندھیر)

برطانیہ بھر میں کورونا وائرس وبا کے تیزی سے پھیلاؤ کی وجہ سے کرسمس کی تقریبات محدود پیمانے پر ہو رہی ہیں برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی نژاد مسیحی برادری کی جانب سے سلیم گل کی سر براہی میں سینٹ جارج چرچ سنٹر نیلسن میں دعائیہ تقریب کا انعقاد ہوا۔ دعائیہ تقریب میں مزہبی نغمے بھی پڑھے گئے اس موقع پر پادری کامران بھٹی کا کہنا تھا کہ ہم سب خداوند کی پیدائش کا دن منانے کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں کرسمس کا تہوار امید اور خوشی کا ہے امید ہے سال کے اختتام اور نئے سال کی شروعات سے ہی تمام مصیبتیں ختم ہو جائیں گی ۔پادری سہیل کا کہنا تھا کہ سال میں بہت زیادہ مشکلیں دیکھیں میرا پیغام ہے کہ آنے والا نیا سال بہت سی خوشیاں لیکر آئے اور جو جدوجہد ہم نے اس سال کی ہے وہ اگلے سال ہمارے لیے باعث رحمت ہو۔ چرچ کی مینجر ریو وکر لوریلی کا کہنا تھا کہ اگرچہ اس سال کورونا وائرس کی وجہ سے پچھلے سالوں سے کرسمس کا تہوار مختلف ہے میں سب کو کرسمس کے تہوار کی دلی مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ تقریب میں شریک مسز کیتھرین حلیم کا کہنا تھا کہ جن کے عزیز و اقارب دنیا سے چلے گئے انکے لیے دعا کرتے ہیں آئندہ آنے والے سال دعا ہے کہ سب کے لیے خوشیوں اور باعث برکت ہو۔ تقریب کے روح رواں سلیم گل کا کہنا تھا کہ آنے والا سال سب کے لیے خوشیاں کا پیغام لیکر آئے کیونکہ خوشیوں مذہب ملک اور سرحدوں سے بالاتر ہوتی ہیں ۔ مظفر رشید بوبی نے لوگوں کو کرسمس کی مبارکباد دی تقریب میں شریک افراد نے کورونا وائرس کی وبا سے نجات کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔

برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی نژاد مسیحی برادری مادر وطن کے تشخص کو اجاگر کرنے میں اپنا مثالی کردار ادا کر رہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں