
جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ) جہلم آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (کالجز) کا ہنگامی اجلاس، اساتذہ کرام کے پر امن احتجاج پر حکومت کی جانب سے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کی پرزور مذمت، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ضلع جہلم کا ہنگامی اجلاس سید حسن رضا ضلعی صدر ایپکا کالجز کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں وفاقی حکومت کی جانب سے ملازمین کیساتھ کئے جانیوالے سوتیلے سلوک پر شدید ردِ عمل کا اظہار کیا گیا، اجلاس میں اساتذہ کرام کے پر امن احتجاج پرقانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کی شدید مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ محکمہ کے تمام کنٹرکٹ ملازمین کو ریگولر کیا جائے اور تمام ٹیکنیکل سٹاف اور نان ٹیکنیکل سٹاف کی اپگریڈیشن فی الفور کی جائے اور مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے, اس موقع پر سید حسن رضا صدر ایپکا کالجز کا کہنا تھا کہ جن اساتذہ نے نیشنل ٹیسٹنگ سروس کا امتحان اور انٹریو پاس کیا ہے کو ریگولرائز کرنے کی نئی پالیسی ناانصافی ہے کیونکہ یہ اساتذہ 7 برسوں سے محکمے میں کانٹریکٹ پر کام کر رہے ہیں اور درجہ چہارم کے ملازمین جو کلرک کی خالی آسامیوں پر کام کر رہے ہیں کو میٹرک کی شرط پر انہیں کلرک کی آسامیوں پر اپ گریڈ کیا جائے، اجلاس میں شامل کلرکس نے بنی گالہ میں اساتذہ پرآنسوگیس شیلنگ،لاٹھی چارج اورگرفتاریوں کی پرزور مذمت اور کہا کہ اساتذہ کے پر امن احتجاج پر شیلنگ، لاٹھی چارج اور گرفتاریاں انتہائی شرمناک اور قابل مذمت اقدام ہے۔ گزشتہ کئی روز سے پنجاب کے کنٹریکٹ اساتذہ اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج اور دھرنا دے رہے ہیں۔ جنہیں فی الفور منظور کیا جائے تاکہ کسمپرسی کی زندگیاں گزارنے والے اساتذہ اکرام و ملازمین بہتر انداز میں زندگیاں گزار سکیں۔