کینٹ ایریا میں مو سم سر ما میں لگائے گئے رنگ بر نگے گل داؤ دی کے پھو لو ں نے کینٹ کی خو بصورتی میں اضا فہ کر دیا

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزاقدیر بیگ)جہلم کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے کینٹ ایریا میں مو سم سر ما میں لگائے گئے رنگ بر نگے گل داؤ دی کے پھو لو ں نے کینٹ کی خو بصورتی میں اضا فہ کر دیا۔جبکہ یہ پھو ل کینٹ میں موجود سڑکوں سمیت پارکوں، تاریخی عمارات اور سرکاری دفاترکے باہر کھلے رنگ بر نگے پھولوں سے جہلم کینٹ میں ہر طرف خوشبو یں بہاریں بکھِر گئی ہیں۔شہر یو ں کی طرف سے اِس اقدام کو خو ب سر اہا جا رہا ہے، شہر یو ں کا کہنا ہے کہ جہلم کنٹونمنٹ بورڈ کی انتظامیہ نے کنٹونمنٹ کے علاقوں میں ہر طرف رنگ بر نگے پھولوں کے ساتھ مختلف اقسام کے پودے لگاکر کینٹ میں جہاں خوبصورتی بکھیر ی ہے وہاں اس کے ماحو ل پر بھی بہت اچھے اثرات مر تب ہورہے ہیں،اس کا کر یڈٹ سی ای او کنٹونمنٹ بورڈ اوران کی ٹیم کوجاتاہے جنہوں نے دن رات محنت کرکے جہلم کینٹ کوخو بصورت بنانے کے ساتھ ساتھ یہاں سے آلودگی کے خاتمے میں بھی اہم کر دار ادا کیا ہے جہلم کنٹونمنٹ بورڈ نے پارک سمیت سڑکوں اور سرکاری دفاتر کے باہر سینکڑوں سے زائد مختلف اقسام کے پو دے لگائے ہیں۔جہلم کینٹ میں سڑکوں کے کنارے سینکڑوں کی تعداد میں لگے گیندے کے پھولوں نے جہاں کینٹ کی خوبصورتی میں اضافہ کیا ہے وہاں عام آدمی کا بھی ان پھولوں سے لگاؤ میں اضافہ ہوا ہے۔ موسم سرما کے آغاز میں ہی گیندے، گل داؤدی نے اپنی بہار دکھانا شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں