خواجہ سراء کیلئے آئیندہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور آگائی مہم چلائی جائیگی,ہارون خان شینواری

Spread the love

معاشرے کے تمام طبقات بشمول خواجہ سراء کی سیاسی اور انتخابی عمل میں شرکت کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔جائینٹ صوبائی الیکشن کمشنر خیبر پختون خواہ

پشاور(نمائندہ وصال احمد)بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق جائینٹ صوبائی الیکشن کمشنر خیبر پختونخوا ہارون خان شینواری نے کہا ہے کہ خواجہ سراء کے لئے آئیندہ بلدیاتی انتخابات میں بھر پور آگاہی مہم چلائی جائیگی اور اُن کے شناختی کارڈ اور ووٹ کے اندراج میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے لئے کوشاں ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج اپنے دفتر میں جینڈر اینڈ الیکٹورل ورکنگ گروپ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر افراہیم عنایت، پبلک ریلیشن آفیسر سہیل احمد، ڈی ای او محمد بلال ،سب اسسٹنٹ عبدالوہاب اور ورکنگ گروپ کے ممبر آرگنائزیشن میں پیمان سے پروگرام آفیسر حامد علی، خواجہ سراء دیویاء ، یو آر ڈی او سے پراجیکٹ منیجر راشد خان، ایم زیڈ ایف کی صدر کائنات،ریسٹ ویلفئیر تنظیم کی کترینہ،ایس پی ڈی اے کے جاوید خان، منزل فاونڈیشن کی صدر آرزو اور پروگرام منیجر نبیل رحمان، ایچ سی او کے شاہد وسیم، د حوا لور سے عائشہ خورشید، اے سی ای سے زبیر انبیاء، د لاس گل سےڈاکٹر مکمل شاہ، ایس ایل ایف سے محمد راحیل نے شرکت کی انہوں نے کہا کہ معاشرے کے تمام طبقات بشمول خواجہ سراء کی سیاسی اور انتخابی عمل میں شرکت کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔اس ضمن میں معاشرے کے کی سیاسی اورانتخابی عمل میں شر کت یقینی بنانے کے لئے سیاسی جماعتیں، سول سوسائٹی اور میڈیا کا کردار ادا کریں۔اور آج کا یہ اجلاس الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں خصوصی طور خواجہ سراء کے مسائل اور ان کے لئے آگاہی مہم کے حوالہ سے تجاویز دینے کے لئے بلایا گیا ہے۔ جناب ہارون شینواری نے بتایا کہ خواتین اور معذور افراد کے ساتھ ساتھ خواجہ سراء کو انتخابی عمل میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔جس کی وجہ سے عام طور پر ان کی انتخابی عمل میں شرکت کم رہا ہے۔اور یہ کمی دوسرے وجوہات کے علاوہ معاشرتی رویوں کے باعث بھی ہے۔اس لئے ہم سب کو اپنے رویوں میں تبدیلی لانا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن آئیندہ بلدیاتی انتخابات اور حالیہ ضمنی انتخابات میں تمام طبقات کی زیادہ سے زیادہ شرکت یقینی بنانے کے لئے کوشاں ہیں انہوں نے بتایا کہ خواجہ سراء کے بطور ووٹر رجسٹریشن اور ان کے شناختی کارڈ بنوانے کے لئے سوشل ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ اور نادرا کے ساتھ مل کر آسانی فراہم کر رہے ہیں اس موقر پر جائینٹ صوبائی الیکشن کمشنر خیبر پختون خواہ ہارون خان شینواری نے روزنامہ گلوبل ٹائمز اخبار یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ الیکشن کمیشن نے ضلع کرم میں قومی اور نوشہرہ میں صوبائی اسمبلی کی خالی نشست پر ہونیوالے ضمنی انتخابات میں الیکشن ایکٹ 2017کے تحت ایسے معذور افراد جن کو نادرا کی جانب سے مخصوص شناختی کارڈ جاری کیا گیا ہو۔ کو بھی پوسٹل بیلٹ پیپر کی سہولت میسر ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن صوبائی حکومت کے تعاون سے آئیندہ بلدیاتی انتخابات میں پولنگ اسٹیشنوں کو معذور افراد کے لئے قابل رسائی بنانے کے لئے کوشاں ہے۔انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کے لئے ایک چیلنج سے کم نہیں۔اس لئے تمام سٹیک ہولڈرز کا عام انتخابات کو بہتر انداز میں کرانے کے لئے الیکشن کمیشن سے تعاون ضروری ہے۔ تا کہ یہ قومی فریضہ بطریقہ احسن انجام کو
پہنچ جائے پبلک ریلیشن آفیسر سہیل احمد نے اس موقع پر کہا کہ آنے والے بلدیاتی انتخابات اور ضمنی انتخابات کرم اور نوشہرہ میں سول سوسائٹی خواتین ووٹرز کی ٹرن آوٹ بڑھانے کے لئے آگاہی پیدا کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔تا کہ آئیندہ بلدیاتی انتخابات میں ٹرن آوٹ بالخصوص خواتین کی شرح میں اضافہ ہو سکے۔سول سوسائٹی کے نمائندوں نے مختلف تجاویز دی۔ اور الیکشن کمیشن کے اقدامات کو سراہا انہوں نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سول سوسائٹی کے ساتھ مشاورت کا سلسلہ جاری رہیگا۔ تا کہ الیکشن کمیشن معاشرے کے تمام طبقات بالخصوص خواتین و معذور افراد کی انتخابی عمل میں شرکت یقینی بنانے کی جدوجہد میں کامیاب ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں