جہلم(چوہدری عابد محمود +دانیال عابد چوہدری)جہلم پولیس سے کرپٹ اور 40 سال سے زائد عمر کے رضا کاروں کو فارغ کرنے کافیصلہ کر لیا گیا، تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس میں قومی رضا کاروں کی فورس کو از سر نو ترتیب دینے کا فیصلہ، فرائض سے غافل اور 40 سال سے زائد عمر کے رضا کاروں کو فورس سے نکال کر چاق و چوبند رضا کار بھرتی کرنے کا فیصلہ، نئے بھرتی ہونے والے رضا کاروں کو فائرنگ اور پولیسنگ معاملات کی باقاعدہ ٹریننگ کروائی جائے گی، جبکہ پولیس میں رضا کاروں کی ڈیلی ویجز تنخواہوں میں بھی اضافہ کیا جائیگا،آئی جی پنجاب انعام غنی نے تمام ضلعی افسران کو فورس میں 40 سال سے زائد عمر کے رضا کاروں کو فارغ کرنے اور صحت مند اچھی شہرت کے حامل چاق و چوبند رضا کاروں کو بھرتی کرنے کا حکم دیا گیاہے، جبکہ پنجاب پولیس میں قومی رضا کاروں اور ان کے ہیڈز کی ڈیلی ویجز میں بھی اضافہ کیا جائیگا، رضا کار کی ڈیلی 2 سو روپے سے بڑھا کر 6 سو، سیکشن کمانڈر کی ڈیلی ویجز میں 250 سے بڑھا کر 700، پلٹون کمانڈر کی ڈیلی ویجز 250 روپے سے بڑھا کر 7 سو روپے، کمپنی کمانڈر کی 3 سو سے بڑھا کر 700، ڈسٹرکٹ کمانڈر کی ڈیلی 8 سو، سینئر کمانڈر پنجاب کی ڈیلی 5 سو سے بڑھا کر 9 سو، رضا کار کمانڈر کی ڈیلی 5 سو سے بڑھا کر 1ہزار روپے کر دی جائے گئی، اس حوالے سے آئی جی پنجاب نے جہلم سمیت پنجاب کے 36 اضلاع کے ضلعی افسران کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔
