با تسلیمات ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ساہیوال ڈویژن 27 دسمبر 2020
ساہیوال:ڈپٹی کمشنر بابر بشیر نے سرکاری دفاتر میں قومی زبان اردو کے فروغ کے لئے روز مرہ استعمال کے تمام فارم اور گوشوارے انگلش کے ساتھ اردو میں بھی شائع کرنے کے احکامات جار ی کر دیئے ہیں تا کہ عام آدمی بھی کسی مشکل کے بغیر انہیں پر کر سکے- اس کے علاوہ تمام محکمے اپنی ویب سائٹس پر انگلش کے سا تھ ساتھ اردو بیچ بھی تیا ر کریں گے -انہوں نے یہ احکامات صوبائی حکومت کی طرف سے اردو کے فروغ کی ہدایت کے بعد جار ی کئے -انہوں نے محکموں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے قواعد و ضوابط سے متعلقہ قوانین،پالیسی امور،اعلانات اور سرکاری احکامات کا اردو میں بھی ترجمہ کریں جس کے لئے متعلقہ اہلکاروں کی اردو ٹائپنگ میں فوری تربیت کرائی جائے -ڈپٹی کمشنر بابر بشیر کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز کی سربراہی میں اساتذہ کی خصوصی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جو اصلاحات کا آسان اور قابل فہم اردو میں ترجمہ کرے گی
