سوشل میڈیا پر چلنے والی ہمارے خلاف خبر جھوٹی من گھڑت اور بے بنیاد ہے

Spread the love

رحیم یار خان
ڈویژنل بیوروچیف

سوشل میڈیا پر چلنے والی ہمارے خلاف خبر جھوٹی من گھڑت اور بے بنیاد ہے۔میرا نام کاشف علی ہے اور میں چک نمبر 110 ون ایل کا رہائشی ہوں اور محمد لطیف جس کے ساتھ میرے لین دین کے معاملات تھے وہ اس وقت میرے ساتھ بیٹھا ہوا ہے۔ہمارے معاملات عرصہ تقریبا ایک ماہ قبل ختم ہو چکے ہیں اس کے باوجود بھی ہماری بدنامی اور غلط خبروں کی تشہیر سے ہماری کردار کشی کی جا رہی ہے جس پر ہم قانونی کاروائی کرنے کے حقدار ہیں۔ہماری اعلی حکام سے اپیل ہے کہ ہمارےخلاف جھوٹی من گھڑت اور بے بنیاد سوشل میڈیا پر خبر چلانے کا نوٹس لیتے ہوئے ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔چک نمبر 110 ون ایل کے رہائشی شہری کاشف علی نے علاقہ کے نمبردار عبید اللہ۔محمد لطیف اور اس کے بھائی محمد عمران سکنہ بستی چندرامی صادق اباد کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر چلائی جانے والی خبروں کو جھوٹی من گھڑت اور بے بنیاد قرار دے دیا۔تفصیل کے مطابق کاشف علی۔نمبردار عبید اللہ۔محمد لطیف اور محمد لطیف کے بھائی محمد عمران نے میڈیا سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے خلاف چلائی جانے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے اور انہیں بری طرح بدنام کرنے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے۔مشترکہ بیانیئے میں انہوں نے کہا کہ ہمارے لین دین ضرور تھے لیکن گزشتہ ایک ماہ قبل ہم نے ایک دوسرے کے لین دین مکمل کرنے کے ساتھ علاقے کے نمبردار عبید اللہ کے ہمراہ تمام تر اپسی لین دین کے معاملات ختم کر لیے ہیں اور اب ہمارے خلاف جھوٹی من گھڑت اور بے بنیاد سوشل میڈیا پر خبریں لگائی جا رہی ہیں جن میں کوئی صداقت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اس پوری تشہیر سے ہماری کردار کشی ہونے کے ساتھ علاقے میں بدنامی ہو رہی ہے جبکہ ہمارے اب کسی بھی قسم کے لین دین کےکوئی معاملات موجود نہ ہیں اس کے باوجود بھی ہمارے اپسی معاملات کو لے کر جھوٹی اور من گھڑت بے بنیاد خبریں شائع کی جا رہی ہیں جس کی ہم بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ہماری اعلی حکام سے اپیل ہے کہ سوشل میڈیا پر جھوٹی من گھڑت اور بے بنیاد خبریں چلانے والے عناصر کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی کرتے ہوئے ہمیں انصاف فراہم کیا جائے بصورت دیگر ہم قانونی کاروائی کرنے کا حق رکھتے ہیں۔متاثرین نے وزیراعلی پنجاب۔ائی جی پنجاب۔ار پی او بہاولپور۔ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او رحیم یار خان سے بھرپور مطالبہ کیا ہے کہ ان کے خلاف جھوٹی من گھڑت اور بے بنیاد سوشل میڈیا پر چلائی جانے والی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے انصاف فراہم کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں