رحیم یار خان
میاں طالب حسین
ڈویژنل بیوروچیف
رحیم یار خان:
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن رحیم یار خان کے سالانہ انتخابات (برائے سال 2026-27) کے حوالے سے سیاسی اور انتخابی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ اس سلسلے میں “فرینڈز اینڈ فرینڈز”، “وکلاء اتحاد” اور دیگر الائنس کے مابین بھرپور اتفاقِ رائے کے بعد مشترکہ امیدواروں کے ناموں کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔
ڈسٹرکٹ بار رحیم یار خان کے ان انتخابات میں جوائنٹ سیکرٹری کے اہم عہدے کے لیے حافظ محمد حسن اور وسیم گجر (ایڈووکیٹ ہائی کورٹ) کو مشترکہ امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔
اس پینل کو نامور قانون دانوں اور سینیئر وکلاء کی حمایت حاصل ہے، جن میں حبیب احمد پارس (ایڈووکیٹ سپریم کورٹ) بطور “سپورٹر” اس الائنس اور امیدواروں کی بھرپور پشت پناہی کر رہے ہیں۔
الائنس کے رہنماؤں اور حامیوں کا کہنا ہے کہ یہ مشترکہ پینل وکلاء برادری کے حقوق کے تحفظ، بار کے وقار کی بلندی اور وکلاء کو درپیش مسائل کے حل کے لیے گراں قدر خدمات سرانجام دے گا۔ امیدواروں کی نامزدگی کے بعد رحیم یار خان کچہری اور بار کے حلقوں میں گہما گہمی تیز ہو گئی ہے اور حامی وکلاء کی جانب سے امیدواروں کے حق میں انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔
