





،اسلام اباد نمائندہ خصوصی اللہ پاک کی عبادت سے انسان کو سکون قلب میسر اتا ہے اسلام کے بنیادی اسلامی اصولوں پر عمل سے اخرت کی زندگی پرسکون ہو سکتی ہے امت مسلمان کو انسانیت کی خدمت میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ہم نے اپنے شہر اپنے محلے اور لوگوں کی خدمت کا تہیہ کر رکھا ہے ہر علاقے کا عوامی نمائندہ اپنے علاقے کے فلاحی کاموں سے واقف ہوتا ہے ہم نے بلدیاتی الیکش2027 کے لیے عوامی گروپ تشکیل دیا ہے سماجی و سیاسی شخصیت طلعہ افراسیاب کیانی نے گزشتہ روز ای بلاک زیارت بابا یوسف شاہ سیٹلائٹ ٹاؤن راولپنڈی میں
عوامی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا زیارت بابا یوسف شاہ کے لوگوں نے جنرل کونسلر کے امیدوار ملک شکیل اختر کی حمایت میں کارنر میٹنگ کا اہتمام کیا تھا میٹنگ سے سماجی و مذہبی شخصیت ینگ ویلفیئر کونسل پاکستان کے بانی و مرکزی چیئرمین ملک تنویر نوشاھی، راجہ بابر شہزاد امیدوار برائے چیئرمین، ایس کے راجہ ،عمران حیدر راجہ، راجہ بابر کیانی، شاہنواز، شیخ خالد، اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا
