پریس ریلیز :سٹی ٹریفک پولیس ضلع ساہیوال
ساہیوال( آ صف ندیم )ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پولیس پنجاب،ریجنل پولیس آفیسرساہیوال طارق عباس قریشی،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرساہیوال امیرتیمورخان کے احکامات اورڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسرساہیوال ڈاکٹرآصف کمال کی زیرقیادت روزانہ کی بنیاد پرٹریفک قوانین اورسموگ آگاہی مہم کا سلسلہ جاری ہے۔اس ضمن میں صدرچوک ساہیوال میں ٹریفک قوانین،دھندوسموگ آگاہی کیمپ کاانعقادکیاگیا ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسرساہیوال ڈاکٹرآصف کمال نے شہریوں کوٹریفک قوانین اورسموگ سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیربتائیں۔ڈرائیورزکودھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی بروقت ٹیوننگ اورفٹنس بارے تفصیل سے آگاہ کیاگیا۔انہوں نے کہاکہ افسران بالاکے خصوصی احکامات پر روزانہ کی بنیاد پرمختلف تعلیمی اداروں،اڈاجات،رکشہ اسٹینڈز پبلک مقامات / مختلف مصروف چوکوں میں ٹریفک آگاہی اورموجودہ سموگ کے سلسلہ میں آگاہی کیمپ کاانعقادکیاجارہاہے تاکہ شہریوں کو ٹریفک قوانین کے ساتھ ساتھ سموگ کے مضرصحت اثرات سے بھی آگاہ کیاجاسکے۔قبل ازیں ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسرساہیوال ڈاکٹرآصف کمال کی قیادت میں ٹریفک آگاہی وا ک کی گئی۔اس موقع پر شہریوں میں فیس ماسک تقسیم کئے گئے اورسلوموونگ گاڑیوں پرریفلیکٹرسٹکرزلگائے گئے۔شہریوں نے آگاہی کیمپ،فیس ماسک اورٹریفک قوانین بارے آگاہی پر ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسرساہیوال ڈاکٹرآصف کمال اوران کی ٹیم کاشکریہ اداکرتے ہوئے عملدرآمد کاوعدہ کیا۔
