ڈی پی او نجم الحسین کے خصوصی احکامات پر ایس ایچ او شفیع الرحمن خان کی سربراہی میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا گیا۔
نوشہرہ(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق تھانہ پبی پولیس کا پبی اور گرد نواح میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد گلوبل ٹائمز میڈیا تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن (R) نجم الحسنین کے خصوصی احکامات پبی میں امن وامان کی فضاء کو برقرار رکھنے کی خاطر ایس ایچ او شفیع الرحمن خان کی سربراہی میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا گیا جرائم پیشہ افراد کے خلاف مختلف علاقوں میں کاروائیوں کے دوران 03 مجرمان اشتہاری اور 15 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا 110مکانات اور اسلحے کے دوکانات کو چیک کرتے ہوئے غیر قانونی اسلحہ 21 عدد پستول ،06 عدد کلاشنکوف،09 عدد بندوق اور 855 کارتوس برآمد کر لئے گئے امن وامان کی صورت حال برقرار رکھنے کیلئے 23 افراد کو پابند ضمانت کیا گیا۔
