پاکستان کے ناکام خارجہ پالیسی کی بدولت عرب ممالک میں مقیم پاکستانیوں کو بے دخل کرنے کا مرحلہ تیز ہو گیا ہے

Spread the love

متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات میں غیر معمولی تناو کے بعد پاکستانیوں کو روزگار کے حوالے سے بے شمار مسائل سامنے آ رہے ہیں۔

اسلام آباد(نمائندہ رحمت اللہ شباب)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کے ناکام خارجہ پالیسی کی بدولت عرب ممالک میں مقیم پاکستانیوں کو بے دخل کرنے کا مرحلہ تیز ہو گیا ہے۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے ۔کہ متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات میں غیر معمولی تناؤ کے بعد پاکستانیوں کو روزگار کے حوالے سے بے شمار مسائل سامنے آ رہے ہیں اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے۔کہ پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے یو اے ای انتظامیہ کو پاکستانی شہریوں کے مستقبل کے حوالے سے معاملات بھی تناؤ کے شکار ہوگئے ہیں۔اور یو اے ای انتظامیہ نے کرونا وائرس کا بہانہ بنا کر پاکستانیوں کو بے داخل کرنے کے لئے تمام تر اقدامات مکمل کرلیے ہیں۔ذرائع کا یہ بھی دعویٰ ہے ۔کے یو اے ای نے گزشتہ دن ایک سفیر کے ذریعے وزیر اعظم عمران خان کو لاکھوں پاکستانیوں کی بے داخلی کے حوالے سے آگاہ بھی کردیا ہے ۔اس وقت غیر اعلانیہ طور پر متحدہ عرب امارات میں موجود مختلف ملکوں کے ،کمپنیاں پاکستانیوں کو روزگار دینے سے انکاری بتائے جارہے ہیں یاد رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم عمران خان نے بھی عرب ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات کے حوالے سے کہا تھا ۔کہ کچھ دوست عرب ممالک نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے پاکستان پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔یو اے ای اور پاکستان کے موجودہ صورتحال کے حوالے سے ذرائع کا یہ بھی دعویٰ ہیں۔کہ پاکستانیوں کو بے دخلی کیلئے بھارتی اور اسرائیلی سرمایہ کار سرگرم ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں