آل پاکستان نادرا ایمپلائز یونین کے صدر سلیم شیرپاؤ کی طرف سے اپنے کلاس فیلو کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

Spread the love

بچپن کے کلاس فیلو کو 45 سال بعد اکھٹا کرنا ایک خواب تھا ایسے تقریبوں سے بچپن کی یادیں تازہ ہوتی ہیں۔تقریب سے خطاب

پشاور(نمائندہ رحمت اللہ شباب)بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق زندگی میں پہلی بار ایسی تقریب دیکھ رھا ھوں بچپن کے کلاس فیلو کو 45 سال بعد اکٹھا کرنا ایک خواب تھا ایسے تقریبوں سے بچپن کی یادیں تازہ ھوتی ھیں ان خیالات کا اظہار آل پاکستان نادرا ایمپلائز یونین کے صدر سلیم شیرپاؤ نے اپنے کلاس فیلو کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 45 سال بعد اپنے کلاس فیلو کو دوبارہ اکٹھا کرنا ایک خواب تھا جو آج پورا ھو گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سب شرکا نے اپنےاپنے خیالات کا اظہار کیا جن میں عالمزیب،محمد جان،احمد جان، میاں شیر شاہ، گل شاد ،ارشاد خالق ،اکبر علی، واجدخان،شعیب خان،حفیظ اللہ، عرفان خان ،قمر زمان ،عبد العزیز، گل حیدر ، دیدار گل، فضل آمین ،اسلام اکبر ،فضل الرحمن،مولوی فضل الرحیم، محمد ریاض، عبدالبصیر، سلیم خان، فیاض خان، محمد راز اور بختیار گل نے خطاب کیا۔اس موقع مقررین نے کہا کہ زندگی کا گزرا ہوا وقت واپس نہیں آتا لیکن 45 سال بعد بچپن کے دوستوں کو دوبارہ اکٹھا کرنا ایک خواب تھا جو کہ آج پورا ہو گیا اس موقع پر صدر سلیم شیرپاؤ نے کہا کہ یہ سارے میرے بچپن کے دوست ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پروگرام تو بہت سارے ہوتے ہیں لیکن ایسا پروگرام زندگی میں پہلی بار دیکھ رہا ہوں۔اور اب ہماری کوشش ہوگی کہ اس طرح پروگرام باقاعدگی سے منائیں گے تقریب کے آخر میں ان کلاس فیلوز جو وقتاً فوقتاً فوت ہوۓ تھے ان کیلئے دعاۓ مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی بھی کیگٸ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں