محکمہ مال کا دفتر ٹاؤٹ مافیا کے نرغے میں، سائلین کے کاغذات پر طرح طرح کے اعتراضات لگا کر پیسے بٹورے جانے کا انکشاف

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفارآذاد)جہلم وزیراعظم پاکستان کا کرپشن مکاؤ ویژن بری طرح ناکام، محکمہ مال کا دفتر ٹاؤٹ مافیا کے نرغے میں، سائلین کے کاغذات پر طرح طرح کے اعتراضات لگا کر پیسے بٹورے جانے کا انکشاف، سائلین حصول انصاف کے لئے دربدر، سائلین کا وزیراعظم پاکستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق محکمہ مال کے تحصیل دفتر میں زمینوں کے کاغذات، انتقالات وغیرہ کی درستگی کے لئے آنے والے سائلین کو محکمہ مال کے اہلکار سائلین کا کام کرنے کی بجائے اُنہیں کاغذات کی درستگی کے لئے لمبی گردانیں سناتے ہیں جو عام سائلین کی سمجھ سے باہر ہوتی ہیں، جس کے بعد سائلین تحصیل دفتر میں موجود ٹاؤٹ مافیا کے ساتھ معاملات طے کرتے ہیں اور مال پانی دے کرٹاؤٹ مافیا کے ذریعے لگائے گئے اعتراضات دور کروا کر اپنے مسائل حل کروا لیتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ تحصیل دفتر میں آنے والے سائلین کی مشکلات میں غیر معمولی اضافہ ہو چکا ہے، سائلین کا کہنا ہے کہ تحصیل دفتر کے عملے کا رویہ بھی سائلین کے ساتھ ہتک آمیز ہوتا ہے، شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب، کمشنر راولپنڈی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں