جہلم سال 2020 ء میں بھی وزیر اعظم پاکستان کا کلین اینڈ گرین پاکستان کا ویژن کوڑے کرکٹ کچرے اور گندگی کے ڈھیروں تلے دب کر رہ گیا

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری ظفرنور)جہلم سال 2020 ء میں بھی وزیر اعظم پاکستان کا کلین اینڈ گرین پاکستان کا ویژن کوڑے کرکٹ کچرے اور گندگی کے ڈھیروں تلے دب کر رہ گیا، اندرون شہرکئی ماہ سے لگائے گئے گندگی کے ڈھیر ختم نہ ہو سکے اور نہ ہی نکاسی آب کا نظام درست کیا جاسکا، بدبو تعفن، زہریلے کیڑوں،مکھیوں اور مچھروں نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنادی، محلہ اسلام پورہ، کریم پورہ، بلال ٹاؤن، مجاہد آباد،کالا گجراں، کشمیر کالونی سمیت دیگر مقامات پر گزشتہ کئی دہائیوں سے فلتھ ڈپوقائم ہی نہیں کئے جا سکے جس کی وجہ سے جگہ جگہ کھلے پلاٹوں میں گندگی، کوڑا کرکٹ وغیرہ پھینکا جا رہاہے اور وہاں سے اٹھنے والی بدبو، تعفن پرورش پانے والے زہریلے کیڑوں مکوڑوں مکھی، مچھروں کیوجہ سے ملحقہ گنجان آباد علاقوں کے رہائشیوں کی زندگیاں عذاب بن چکی ہیں اور بچوں سمیت شہری ہیپاٹائٹس، ملیریا، پیچس، اسہال، دمہ، ٹی بی اور دیگر مہلک امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں، شہری حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب، کمشنر راولپنڈی،ڈپٹی کمشنر جہلم سے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں