گلگت (پ ر) AC / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجیدچیمہ کے حکم پر میونسپل مجسٹریٹ محمد عباس کا میونسپل پولیس فورس کے ہمراہ شہر کے مختلف بازاروں میں میں گرانفروشو ں، خود ساختہ مہنگائی کرنے والے دکانداروں کے خلاف کریک ڈاون درجنوں دکانداروں پر جرمانے، جبکہ ٹریفک میں خلل ڈالنے اور رش کے باعث بننے والے ریڑھی والوں کے خلاف بھی کاروائی،درجنوں رجسٹرڈ ریڑھیوں کو ریڑھی بازار منتقل جبکہ غیر رجسٹرڈ ریڑ ھیوں کو قبضے میں لیکر تحصیل آفس پہنچا دیا گیا، اسسٹنٹ کمشنر نے کسی بھی قسم کی نا انصافی نہ بھرتنے کی سختی کے ساتھ ہدایات دیں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز اسسٹنٹ کمشنر / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کے حکم پر میونسپل مجسٹریٹ محمد عباس کے میونسپل پولیس فورس کے ہمراہ شہر کے مختلف بازاروں میں پرائس لسٹ کی خلاف ورزی، گرانفروشی، خو دساختہ مہنگائی اور شہر میں جان بوجھ کر گندگی کرنے والے دکانداروں سمیت رش کے باعث بننے والے درجنوں ریڑھی والوں کے خلاف زبردست کریک ڈاون، رجسٹرڈ ریڑھیوں کو ریڑھی بازا ر منتقل اور غیر رجسٹرڈ ریڑھیوں کو تحصیل آفیس پہنچادیے گئے اسسٹنٹ کمشنر نے جانچ پڑتال کے بعد کاروائی کرنے کیلئے ہدایات جاری کردی ہے سب کے ساتھ یکساں سلوک روا رکھا جائے کسی بھی شخص کوبے تنگ نہ کیا جائے، ڈیوٹی میں ٖغفلت اور شکایات کی صورت میں ملازمین کے خلاف بھی کاروائی ہوگی۔
مظہر علی مغل
ترجمان۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت
تاریخ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بدھ 30 دسمبر 2020
