طورخم بارڈر پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حثییت رکھتا ہے۔شیخ رشید احمد
طورخم:(نمائندہ وصال احمد)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ بارڈر مینجمنٹ سسٹم میں بین الاقوامی معیار کے مطابق جدت لا رہےہیں انہوں نے کہا کہ طورخم بارڈر پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے طورخم بارڈر کے ذریعے ہم وسطی ایشیاء تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ این ایل سی ٹرمینل پر چار بڑے کمپوننٹ آنے جانے والے مسافروں اور کنٹینرز پراسننگ میں مزید سہل ہوجائیگا اور تمام حائل مشکلات دور ہو جائیں گی افغانستان میں بھی اپنے حدود میث مسافروں اور کنٹینرز کی سہولت کیلئے ترجیح بنیادوں پر اقدامات اٹھانے چاہیے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے روزنامہ گلوبل ٹائمز اخبار کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق طورخم بارڈر پر امپورٹ ایکسپورٹ کیلئے طورخم بارڈر پر بہترین اور جدید نظام لارہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ بارڈر پر مسافروں اور کنٹینرز کی آمد و رفت کیلئے پرائمری انسپکشن، پیسنجر ٹرمینل، امپورٹ اور ایکسپورٹ ٹرمینل کے ذریعے جلد اور احسن طریقے سے کلیئرنس ہوگی۔
