محمد معروف چوہدری صاحب با اخلاق اور اچھی سوچ نیک نیت اور اچھی صحبت رکھنے والے انسان ہیں,ایڈووکیٹ امجد فاروق گوندل

Spread the love

محمد معروف چوہدری صاحب با اخلاق اور اچھی سوچ نیک نیت اور اچھی صحبت رکھنے والے انسان ہیں ایڈووکیٹ امجد فاروق گوندل صاحب سر پرست اعلی پنجاب ٹیچر یونین ضلع جہلم اور دیگر ضلعی قائدین صدر پی ٹی یو چوہدری راشد۔جنرل سیکریٹری چوہدری وحید اور چئیرمین رانا اشفاق نے ان جذبات کا اظہار مقامی میڈیا سے کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ آج تک جب بھی کسی کو چاہے وہ استاد ہیڈماسٹر کوئی یونینسٹ یا کوئی عام شخص جو بھی ہو چیف ایگزیکٹو افسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی جہلم معروف چودھری کی تعیناتی کے دوران سب کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوے ہیں ۔
معروف چودھری ایک ایماندار اور فرض شناس ماہر تعلیم اور انتظامی افسر ہیں۔ جنہوں نے ترجیحی بنیادوں پر نہ صرف اساتذہ کے مسائل حل کیے بلکہ طویل عرصہ سے التوا کا شکار اساتذہ کی محکمانہ ترقیوں کو بھی ذاتی دلچسپی سے پایہ تکمیل تک پہنچایا۔ اس کے ساتھ ساتھ کنٹریکٹ پر تعینات اساتذہ کو ریگولر کرنے میں بھی مثبت کردار ادا کیا۔ اور اپنی ذاتی کوششوں سے تیز رفتاری سے حل کیا۔ جب کہ طویل مدت سے التوا کا شکار موو اوور کسیز کے بھی ترجیحی بنیادوں پر احکامات جاری کروا کے نہ صرف انتقال کر جانے ریٹائرڈ اساتذہ کے خاندانوں کو بھی مالی فائدہ پہنچایا بلکہ دیگر اساتذہ جو کہ مایوسی کا شکار تھے انکو بھی انکا حق دلوانے میں اہم کردار ادا کیا ۔بلا شبہ قابل فخر کارنامہ ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ضلع جہلم کے دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے اساتذہ کو بھی تحصیل ہیڈ کوارٹرز پر سہولیات فراہم کرنے کے اقدامات کیے ۔ اس کے ساتھ ساتھ اپنی بہترین قائدانہ صلاحیتوں کو بروے کار لاتے ہوے دیگر انتظامی امور میں گراں قدر خدمات سر انجام دیں۔ چودھری محمّد معروف کی بطور چیف ایگزیکٹو تقرری اور ایمانداری چند شر پسند عناصر کو کھٹک رہی ہے۔ جو کہ ان کے ذاتی ایجنڈے کی تکمیل میں رکاوٹ ہے جس وجہ سے انہوں چودھری محمد معروف کی کردار کشی کی مہم شروع کر رکھی ہے۔ جس کی پنجاب ٹیچر یونین ضلع جہلم نہ صرف پر زور مذمت کرتی ہے بلکہ ضلعی تعلیمی انتظامیہ خواہ وہ چیف ایگزیکٹو دفتر ہو یا کسی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کا دفتر ہو اس کے ہر اہلکار کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں