گزشتہ روزمزید 7 افراد کی کورونا رپورٹ مثبت موصول ہوئی

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +اسماعیل افتخار)جہلم ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے ترجمان ڈاکٹر میاں مظہر حیات کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز گزشتہ روزمزید 7 افراد کی کورونا رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔اس وقت ضلع بھر میں 114 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے اور 6 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ کورونا وائرس کے 20 (Suspected) ممکنہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ تمام مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔محکمہ صحت نے گزشتہ روز تک کورونا وائرس کے مشتبہ 44054 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 1055 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔اب تک کل 914 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ روز مزید 1 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جاں بحق ہوا ہے،اس وقت کل کورونا وائرس سے 21 اموات ہوئی ہیں۔ کورونا وائرس کی دوسری لہر میں محکمہ صحت جہلم نے یکم اکتوبر 2020 سے اب تک کل کورونا وائرس کے مشتبہ 29901 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 562 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی کورونا وائرس کی دوسری لہر میں اب تک 12 اموات ہوئی ہیں۔ جہلم میں اب تک 43 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہوا ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں