جہلم(چوہدری عابد محمود +نذیراحمدنورانی)جہلم جامعہ سیدہ فاطمۃ الزھرہؒ للبنات اصغر کالونی کھاریاں کے مہتمم مولانا قاری محمد ندیم قادری نے کہا کہ حضرت علامہ مفتی محمد منیب الرحمن نے 20 سال رویت ھلال کمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے خدمات سرانجام دیں کسی رُعب دبدبہ میں نہیں آئے چاند کا فیصلہ شرعی طور پر فرماتے ان کو عہدہ سے برطرف کرکے زیادتی کی گئی ہے، ہمارے علمائے کرام کا مطالبہ ہے کہ انہیں دوبارہ ان کے عہدے پر بحال کرکے کروڑوں عوام کی دعالیں تمام علمائے کرام مفتی منیب الرحمن کی خدمات کو سراہتے ہیں۔
