بھارتی سیاح کی افغانستان کے شہرکابل میں 15سالہ لڑکی سے زیادتی

Spread the love

بھارت میں جنسی زیادتی کے پے در پے واقعات نے خواتین میں عدم تحفظ کے احساس کو بڑھا دیا ہے اور بھارتی حکومت کی قانون سازی بھی مجرموں کو روک نہیں سکی ہے اور اب  بھارتی شہریوں کی جانب سے دیگر ملکوں میں بھی جنسی زیادتی کے جرائم میں اضافہ ہورہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ ہفتے ایک بھارتی سیاح نے کابل میں 15سالہ افغان لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی۔

افغان پولیس کاکہنا ہےکہ واقعہ 28 دسمبر کو افغانستان کے شہر کابل میں پیش آیا تھا، ملزم دیپ دسائی نے مبینہ طور پر لڑکی کو سنگین نتائج کی دھمکی دے کر خاموش رہنے پر مجبور کیا اور خوف کے باعث متاثرہ لڑکی کسی کو اطلاع نہ دے سکی۔

بعد ازاں ملزم نے ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ بھی کردی جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتارکرلیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں