سابق امیدوارصوبائی اسمبلی چوہدری محمد عارف نے کہا ہے کہ (ق) لیگ کی سیاست کا محور غریب عوام ہیں،

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)جہلم مسلم لیگ (ق) کے رہنما سابق امیدوارصوبائی اسمبلی چوہدری محمد عارف نے کہا ہے کہ (ق) لیگ کی سیاست کا محور غریب عوام ہیں، مسلم لیگ (ق) کا دور حکومت پاکستان کی تاریخ کا سنہری دور تھا جس میں ملک نے غیر معمولی ترقی کی اورعوام خوشحال ہوئے، ریسکیو 1122 کی افادیت سے ہر غریب اور امیر مستفید ہو رہا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ (ق) لیگ نے چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی کی قیادت میں ہمیشہ ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں فیصلے کئے موجود حکمران چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الٰہی کی سیاسی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھا رہے ہیں، (ق) لیگ حکومت میں شریک ہوتے ہوئے بھی عوامی مفادات کی بات کرتی ہے، کچھ پالیسیوں پر حکومت سے اختلافات بھی ہوتے رہتے ہیں مگر (ق) لیگ نے کبھی اقتدار کی جنگ نہیں لڑی (ق) لیگ کی تمام تر جدو جہد غریب عوام کی خوشحالی کے لئے ہے، انہوں نے کہا کہ آج عوام (ق) لیگ کے دور کو یاد کر رہے ہیں، آئندہ اگر عوام نے (ق) لیگ کو اقتدار کا مینڈنٹ دیا تو ملک و قوم کے لئے دور رس نتائج کی حامل پالیسیاں بنائیں گے، ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے اور عوام کو خوشحال بنائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں