ساہیوال چیچہ وطنی آصف ندیم:موٹروے پولیس بیٹ نمبر 16 کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کاروائی موٹر سائیکل پر سوار موبائل چور پکڑ لئے ۔تفصیلات کے مطابق دو لڑکے اویس اور شبیر اوڈھ کالونی چیچہ وطنی کے رہائشی ہیں انہوں نے گئو شالہ میں سلطان نامی شخص سے موبائل فون چھین لیا اور ہائی وے کی طرف فرار ہو گئے بابا صدیق دربار کے قریب موٹر وے پولیس کے افسران نے ان لڑکوں کو رکنے کا اشارہ کیا مگر تھوڑی دور جا کر لڑکوں نے موٹر سائیکل روڈ پر پھینک دیا اور قریب جنگل میں بھاگ گئے موٹروے پولیس کے ڈیوٹی افسران انسپکٹر کامران رسول اور سب انسپکٹر سلطان منیر اور بیٹ نمبر 16 کے ایڈمن آفیسر انسپکٹر رضوان نقوی بھی ان چوروں کے تعاقب میں جنگل میں چلے گئےاور ان کو جھاڑیوں میں سے تلاش کر کے پکڑ لیا چوروں کے قبضہ سے ایک عدد پستول 32بور بمعہ گولیاں چھینا گیا موبائل فون ون ٹو فائیو موٹر سائیکل قبضہ میں لے لیا اور ملزمان کو حراست میں لے لیا اور مزید تفتیش کے لیے تھانہ صدر چیچہ وطنی کے حوالے کردیا ۔شیخ محمد سلطان نے موبائل بازیاب کروانے پر موٹروے پولیس کا شکریہ ادا کیا
