ایڈیشنل ایڈووکٹ جنرل پنجاب چویدری فیصل فرید کی وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات

Spread the love

ایڈیشنل ایڈووکٹ جنرل پنجاب چویدری فیصل فرید کی وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات
تحصیل پنڈدادن خان کے حوالے سے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے گفتگو

جہلم ۔چوہدری زاہد حیات/ ایڈیشنل ایڈووکٹ جنرل پنجاب چویدری فیصل فرید کی وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے خصوصی ملاقات ھوئی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت مشکلات کے باوجود عوام کی فلاح و بہبود کے لئۓ پرعظم ہے۔ عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کے لئے کوشاں ہیں۔ ملک کے سابق حکمرانوں کی کرپشن پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں ہو گا۔ کرپشن کا خاتمہ ہماری حکومت اور سیاست کا بنیادی ایجنڈا ہے اور اس پر کسی قسم کا سمجھوتے کی امید رکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔ عوام کی لوٹے ہوئی دولت کو واپس لانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ وزیر اعظم کا اپنے عزم کا اعادہ پر بھی اس موقع پر جہلم خصوصا” تحویل پنڈدادنخان کے لئے ترقیاتی منصوبوں پر بھی گفتگو کی گئی۔ ایڈیشنل ایڈووکٹ جنرل پنجاب چویدری فیصل فرید کا کہنا تھا کہ تحصیل پنڈدادن خان کی عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کریں گے انہوں نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح عام آدمی کی فلاح وبہبود ھے چویدری فیصل فرید کا کہنا تھا کہ جلالپور شریف کینال کی تعیمر سے تحصیل پنڈدادن خان میں زرعی انقلاب اے گا جلالپور شریف کینال کی تعیمر تحصیل پنڈدادن خان کے لیے ترقی کا سنگ میل ثابت ہو گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں