جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری ظفرنور)جہلم ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے ترجمان ڈاکٹر میاں مظہر حیات کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز گزشتہ روزمزید 2 افراد کی کورونا رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔اس وقت ضلع بھرمیں 114 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے اور 5 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ کورونا وائرس کے 17 متوقع مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ تمام مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔محکمہ صحت نے گزشتہ روز تک کورونا وائرس کے مشتبہ 44276 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 1087 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔گزشتہ روز مزید 2 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔اب تک کل 945 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اس وقت کل کورونا وائرس سے 23 اموات ہوئی ہیں۔ کورونا وائرس کی دوسری لہر میں محکمہ صحت نے یکم اکتوبر 2020 سے اب تک کل کورونا وائرس کے مشتبہ 30123 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 594 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی کورونا وائرس کی دوسری لہر میں اب تک 14 اموات ہوئی ہیں۔ جہلم میں اب تک 43 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہوا ہیں۔
