جج راجا جواد عباس نے سوشل میڈیا پرگستاخانہ موادکی تشہیرکے مقدمے میں تین ملزمان کوسزائے موت سنادی

Spread the love

اسلام آباد: انسداد دہشتگردی کی عدالت نے سوشل میڈیا پرگستاخانہ موادکی تشہیرکے مقدمے  میں تین ملزمان کوسزائے موت سنادی۔

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں یہ مقدمہ گزشتہ 4 سال سے زیر سماعت تھا جس پر عدالت نے ٹرائل مکمل کرکے 15 دسمبر 2020 کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

جج راجا جواد عباس نے آج بروز جمعہ مقدمے کا فیصلہ سناتےہوئے تین ملزمان عبدالوحید، رانا نعمان رفاقت اور ناصر احمد کو سزائے موت کا حکم دیا۔

عدالت نے ایک ملزم پروفیسر انوار کو 10 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں