جہلم مقامی اخبار کے چیف ایڈیٹر ڈاکٹر محمد خلیل کی زوجہ کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقہ فاروق ٹاؤن راجڑ میں ادا کر دی گئی

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم مقامی اخبار کے چیف ایڈیٹر ڈاکٹر محمد خلیل کی ذوجہ کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقہ فاروق ٹاؤن راجڑ میں ادا کر دی گئی، نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکت، تفصیلات کے مطابق مقامی اخبار کے چیف ایڈیٹر ڈاکٹر محمد خلیل کی ذوجہ محترمہ گزشتہ روز قضائے الٰہی سے وفات پاگئیں تھی، مرحومہ کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقہ فاروق ٹاؤن راجڑ سرائے عالمگیر میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں شہری، سماجی، رفاعی، فلاحی، مذہبی، صحافی، کارروباری تنظیموں کے عمائدین سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور مرحومہ کی مغفرت کے لئے دعا کروائی گئی۔ڈاکٹر محمد خلیل کی ذوجہ کی رسم قل کل ان کی آبائی رہائش گاہ فاروق ٹاؤن راجڑ میں دن 11 بجے ادا کی جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں