جہلم(چوہدری عابد محمود +سید مظہرعباس)جہلم کوئٹہ میں ہزارہ برادری کے 11 افراد کی شہادت پر ملک بھر کی طرح تحصیل سرائے عالمگیر میں بھی ممتاز شیعہ عالمِ دین علامہ سید اشتیاق حسین کاظمی کی قیادت میں ریلی نکالی گئی، ریلی کے شرکاء نے مظلوم افراد کے حق میں نعر ے بازی کی اور حکومت ِ وقت سے پُرزور مطالبہ کیا کہ واقعہ میں ملوث افراد کو جلد از جلد نشانِ عبرت بنایا جائے، مقررین نے کہا کہ مذاکرات کے ذریعے شہداء کی تدفین تو کر دی گئی مگر جب تک ملزمان گرفتارہو کر کیفر کردار تک نہیں پہنچتے زخم کے گھاؤ نہیں بھریں گے،اس موقع پر خواتین سمیت مولٰنا نجف عباس، مولٰنا نویدعباس، مولٰنا اسد عباس،ذاکر شاہد عباس، ذاکر غلام عباس، سیدا صغر بخاری، سید عامر شبیر تحصیل صدر شیعہ علماء کونسل، مولٰنا علی کاظم اور مولٰنا ثقلین ترمذی سمیت سینکڑوں افراد موجود تھے۔
