غیر رجسٹرڈ ڈ اور سیفٹی انتظامات مکمل نہ ہونے پر کھیوڑہ روڑ پر زین پیٹرولیم کو سیل کردیا گیا

Spread the love

کھیوڑہ(راشدخان)

محکمہ ایکسائز اسلام آباد: ڈی ایس پی سلیم خٹک اور ایس ایچ او پنڈدادنخان محمد نواز سٹی انچارچ کھیوڑہ حسن رضا کی معیت میں کاروائی

تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان کی طرف سے غیر رجسٹرڈ پٹرول پمپس کے خلاف بنائی گئی ٹاسک فورسز کی طرف سے کاروائیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا اس سلسلہ میں پنڈدادنخان میں محکمہ ایکسائز اسلام آباد ڈی ایس پی پنڈدادنخان سلیم خٹک اور ایس ایچ او پنڈدادن خان انسپکٹر محمد نواز سٹی چوکی انچارج حسن رضا کی معیت میں کاروائی کرتے ہوئے چیکنگ کی جس میں پیمانے میں ہیرا پھیری سیفٹی انتظامات مکمل نہ ہونے
اور پٹرول پمپ کا اوگرا سے رجسٹر نہ ہونے پرزین پٹرول پمپ پرکارروائی کرتے ہوئے سیل کردیا گیا یاد رہے کہ پاکستان بھر میں غیر رجسٹرڈ پٹرول پمپ کے ذریعے پٹرول بیچ کر قومی خزانے کو سالانہ 300 ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا جارہا ہے جس کے خلاف وفاقی حکومت نے ٹاسک فورس تشکیل دے کر کاروائیوں کا آغاز کر دیا ہے اس سلسلے کی پنڈدادنخان میں یہ پہلی کاروائی تھی جبکہ مذکورہ ٹیم کی طرف سے تحصیل پنڈدادنخان میں باقی پٹرول پمپس کی جانچ پڑتال کا سلسلہ بھی جاری ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں