حضرت پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے فقہی احکام کے متعلقہ آیات کی تفسیر بارے لکھی کتاب کی تقریب رونمائی

Spread the love

اولڈہم (عارف چوہدری )

الحمدللہ اس کتاب میں فقہی احکام حرام و حلال کے بارے میں مستند روایات کا حوالہ دیا گیا ہے اور چاروں آئمہ کرام کے اقوال کو زیر بحث لایا گیا ہے تاکہ قاری کو سمجھنے میں آسانی ہو۔یہ کتاب فقہی احکام کا بہترین انسائکلوپیڈیاجسے بڑی عرق ریزی کے ساتھ انتھک محنت و کوشش کے ساتھ منضبط کیا گیا ہے۔ یہ باتیں ادارہ نور السلام فیصل آباد اور اولڈہم کے سرپرست اعلیٰ حضرت پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے فقہی احکام کے متعلقہ آیات کی تفسیر بارے لکھی کتاب الاحکام آیات تفسیر فی عمدۃ الکلام کی تقریب رونمائی کے موقع پر میڈیا کو دے گئے خصوصی بیان میں کیا۔ ان کا مذید کہنا تھا اس کتاب سے امت مسلمہ اور علمائے کرام کو فقہی احکام بارے راہنمائ لینے میں آسانی ہو گی کیونکہ اسے سادہ فہم زبان میں بیان کیا گیا ہے ان کا کہنا تھا کتاب کی اشاعت پر انتھک محنت و لگن سے اسے عام آدمی کی دسترس تک پہنچانے میں  ادارہ جامعہ نور الاسلام کے مہتمم اعلیٰ منتظمین و مدنی برادران کا بھی مشکور ہوں کہ جنہوں نے دن رات کی انتھک محنت و کوشش سے اس کتاب کو منظر عام پر لانےکی سعی کی اور اس نیک کام کو پایہ تکمیل تک پہنچایا ۔اللہ کریم ھم سب کو اس کتاب سے استفادہ حاصل کرنے کی توفیق رفیق مرحمت فرمائے آمین ۔ انہوں نے پاکستان کی سلامتی ترقی اور مضبوطی کے ساتھ امت مسلمہ کے اتحاد و اتفاق بارے بھی خصوصی دعا کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں