جہلم تھانہ سول لائن کا علاقہ اسلام پورہ میں منشیات کا دھندہ عروج پر

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عامرکیانی)جہلم تھانہ سول لائن کا علاقہ اسلام پورہ میں منشیات کا دھندہ عروج پر، نوجوان نسل تباہ ہونے لگی، اسلام پورہ،بلال ٹاؤن، کھرالہ، کالا گجراں، روہتاس روڈ سراب گوٹھ میں تبدیل، ڈی پی او جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن کے علاقہ اسلام پورہ سمیت بلال ٹاؤن، کھرالہ، کالا گجراں، جادہ میں سر عام آئس، ہیروئین،گردہ کی فروخت کی جارہی ہے جس سے نوجوان نسل تباہ و برباد ہو رہی ہے،انتہائی باوثوق ذرائع کے مطابق منشیات فروشوں نے اپنا نیٹ ورک وسیع کرتے ہوئے جنرل بس اسٹینڈ، ریلوے اسٹیشن،ورکشاپس،ہوٹلوں میں بھی منشیات فروخت کرنا شروع کر رکھی ہے،اس مکروہ دھندے میں محکمہ پولیس کے ملازمین بھی شامل ہیں جو اس گھناؤنے کارروبار کی سرپرستی کر رہے ہیں، شہر کی عوامی، سماجی، مذہبی حلقوں نے ڈی پی او جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ نوجوان نسل کو تباہ و برباد ہونے سے بچانے کے لئے منشیات کا استعمال کرنے والوں کی بجائے منشیات فروشوں کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں تاکہ منشیات کے پھیلاؤ کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں