گلگت غیر معیاری مکھن کی فروخت، مکھن ضبط اور ڈیلر کو طلب کرلیا

Spread the love

گلگت (پ ر) ، تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کے حکم پر فرسٹ کلاس مجسٹریٹ عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے شہر میں فروخت ہونے والے ایک من سے زائد غیر معیاری مکھن قبضے میں لیکر ڈیلر کو فرسٹ کلا س مجسٹریٹ کی عدالت طلب کر لیا، سوموار کے روز عوامی شکایات پر نیوٹریشن آفیسران نے میونسپل مجسٹریٹ گلگت محمد عباس نے میونسپل فورس کے ہمراہ چھاپہ مار کاروائی کرکے شہر کے مختلف جگہوں سے ایک من سے زائد ڈالڈہ اور چربی ملا غیر معیاری مکھن کو اپنے قبضے میں لیکر فرسٹ کلاس مجسٹریٹ عاطف اللہ خان کے عدالت میں پیش کردیا، فرسٹ کلاس مجسٹریٹ عاطف اللہ خان نے مکھن کو قبضے میں لینے اور ڈیلر کو آج صبح اپنے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا، عوام کو مکھن کے نام پر زہر نہیں کھلانے دونگا، فوڈ انسپکٹر،میٹ انسپکٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت اور نیوٹریشن آفیسران محکمہ صحت شہر کے مارکیٹوں میں نظر رکھیں، حفظان صحت کے خلاف کوئی بھی اقدام قابل سزا جرم تصور ہوگا۔ ترجمان سے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ کسی بھی غیر قانونی اور حفظان صحت کے خلاف کاروبار یا اشیائے خورد نوش کی خریدو فروخت پر الفا کنٹرول تحصیل آفس 05811-920724 اور 03555554145 موبائل نمبرات پر براہ راست شکایات درج کرائیں تاکہ فوری طور پر کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں