جہلم پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے گزشتہ سال میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحان کے لئے کروڑوں روپے داخلہ فیسوں کی مد میں اکٹھے کر لئے

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +سید مظہرعباس)جہلم پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے گزشتہ سال میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحان کے لئے کروڑوں روپے داخلہ فیسوں کی مد میں اکٹھے کر لئے،لیکن امتحان نہیں لیا، کورونا کے دنوں میں غریب طلباء و طالبات سے لی گئیں کروڑوں روپے داخلہ فیسیں واپس کی جائیں جو اس مہنگائی اور بے روزگاری کے دور میں متوسط طبقہ کے والدین کے لئے بڑی رقوم ہے، ان خیالات کا اظہار طلباء و طالبات کے والدین نے اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ اس سال میٹرک اور ایف ایس سی کے امتحان لینے کے لئے پچھلے سال کی نسبت داخلہ فیس، پروسیسنگ فیس اور سند فیس میں بھی مزید اضافہ کر دیا گیا جو گزشتہ سالوں میں امتحان کے لئے اس سے کم فیس تھی جبکہ راولپنڈی بورڈ سمیت پنجاب کے دیگر بورڈز کی نسبت زیادہ فیسیں وصول کر رہے ہیں، اس سال میٹرک اور ایف ایس سی کے پریکٹیکل بھی ختم کر دیئے گئے ہیں لیکن پریکٹیکل کی فیسیں تمام تعلیمی بورڈز بچوں سے وصول کر رہے ہیں، کورونا کے دنوں میں معاشی بدحالی کا شکار غریب والدین کو داخلہ فیسیں معاف کرکے حکومت وقت کا فرض تھا کہ وہ ریلیف دیتے، لیکن تعلیمی بورڈز ان مشکل ترین حالات میں ریلیف دینے کی بجائے غریب والدین کا خون نچوڑنے میں مصروف ہے جو کہ طلباء و طالبات کے ساتھ سخت زیادتی کے مترادف ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں