آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکر یونین کی جانب سے حکومت کے خلاف محکمہ کی نجکاری کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

Spread the love

ساہیوال آ صف ندیم: چیچہ وطنی۔
آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکر یونین کی جانب سے حکومت کے خلاف محکمہ کی نجکاری کے خلاف احتجاج کیا گیا۔
احتجاج میں یونین کے عہدیدار اور ورکرز کی جانب سے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ اور مطالبہ کیا گیا کہ محمکہ واپڈا کو پرائیویٹ کر کے ملازمین کا استحصال نہ کیا جائے۔ محکمہ کو پرائیویٹ کرنے سے ملازمین کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہو جائیں گے۔ جو کہ نا قابل قبول ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر حکومت نے ان کے مطالبات نہ مانے تو احتجاج کا سلسلہ پورے پاکستان تک بڑھا دیا جائے گا۔ اور اگر پورے پاکستان کی بجلی بھی بند کرنی پڑی تو کر دیں گے۔
احتجاج میں ڈویژنل چیئرمین نزیر احمد گجر۔ ڈویژنل سیکرٹری رانا حماد۔ ڈویژنل وائس چیئرمین رانا حبیب الرحمن۔ سینئر وائس چیئرمین خلیل احمد گجر۔ ڈویژنل جوائنٹ سیکرٹری محمد آصف قادری ۔طاہر مجید بھٹی۔ رانا افتخار احمد۔ رانا انعام الحق ایڈیشنل ایس ڈی او۔۔ ارشاد احمد جٹ سابقہ چئیرمین کے علاوہ ورکرز کی کثیر تعداد موجود تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں