اسپیکر قومی اسمبلی سے اسد قیصر سے ممبر قومی اسمبلی و ممبر کشمیر کمیٹی ایم این اے نورین فاروق ابراھیم کی ملاقات

Spread the love

لندن(عارف چودھری ) اسپیکر قومی اسمبلی سے اسد قیصر سے ممبر قومی اسمبلی و ممبر کشمیر کمیٹی ایم این اے نورین فاروق ابراھیم ، جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے چیئرمین راجہ نجابت حسین اور ممبر کشمیر کونسل محمد یونس میر کی قیادت میں وفد کی ملاقات ، ملاقات میں خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین ایم این اے احسن ٹوانہ اور یوتھ پارلیمنٹ کے صدر عبید الر حمن قریشی بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں مسئلہ کشمیر ، کشمیر کی موجودہ صورتحال ، بین القوامی محاز پر سفارتی و پارلیمانی سطح پر ممکنہ اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال ، ملاقات میں قومی اسمبلی کے اندر آل پارٹیز کشمیر پارلیمنٹری گروپ کے قیام کا اعلان ،قومی اسمبلی میں آل پارٹیز کشمیر پارلیمنٹری گروپ سیاست و جماعتوں سے بالاتر ہو کر دنیا بھر میں فرینڈز آف کشمیر گروپس کے ساتھ مل کر مسئلہ کشمیر کے لئے کام کرے گا ۔ اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے ۔ مسئلہ کشمیر پر ہر فرد سیاست سے بالاتر ہو کر کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی تحریک کی حمایت کرتا ہے ۔ مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں امن کا قیام ممکن نہیں۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلمو ستم کا جو بازار گرم کر رکھا ہے دنیا بھر میں اس سفاکی کی مثال نہیں ملتی۔بھارتی ریاستی طاقت کے زور پر کشمیریوں کی تحریک کو دبانے کی کوشش کر رہا ہے ۔ مودی سرکار کی فاشسٹ پالیسیوں سے نا صرف بھارت ، بھارتی عوام بلکہ خطہ کے امن کو بھی خطرہ ہے ۔ کشمیر میں نسل کشی اور آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کے بھارتی اقدامات قابل مذمت ہیں ۔ انسانی حقوق کی بدترین پامالیاں عالمی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔انہوں نے کہا کہ عالمی حقوق کی تنظیموں کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لینا چاہیے۔ اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری کا کشمیر کے حوالے سے کردار قابل تعریف نہیں ہے ۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے آبادیاتی نظام کو تبدیل کر کے کشمیری عوام کو ان کی اصل حق سے محروم کرنے کی کوشش کی ہے۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو مقبوضہ کشمیربھارتی کے غیر آئینی اقدامات کا نو ٹس لینا چاہئیے۔ اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے مزید کہا کہ موجود حکومت نے پارلیمانی اور سفارتی سطح پر کشمیر کے مقدمے کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا ہے۔کشمیری عوام کی تحریک کو ہر سطح پر سپورٹ کر رہے ہیں ۔ اس موقع پر جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے چیئرمین راجہ نجابت حسین نے اسپیکر قومی اسمبلی اور خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین احسن ٹوانہ اور دیگر کو مسئلہ کشمیر کے حوالے سے عالمی سطح پر ہونے والی کوششوں ، برٹش پارلیمنٹ ، یورپین یونین اور دیگر فورمز پر اوورسیز کشمیریوں کی مسلسل کاوشوں سے ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا ۔ راجہ نجابت حسین نے کہا کہ جس طرح برٹش پارلیمنٹ اور یورپی یونین میں ممبران پر پر مشتمل آل پارٹیز کشمیر پارلیمنٹری گروپ اور فرینڈز آف کشمیر گروپ قائم ہیں کام کر رہے ہیں اسی طرح پاکستان میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کی سطح پر بھی آل پارٹیز پارلیمنٹری کشمیر گروپ قائم ہونا چاہئے جو سیاست اور جماعتوں کی مصلحت سے بالاتر ہو کر کشمیر کے ملک کے اندر بھی اور بیرون ملک بھی ان گروپوں کے ساتھ مل کر کام کرے ۔ جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل ہر سطح پر لابی کے ذریعے برٹش پارلیمنٹ ، یورپین یونین سمیت عالمی اداروں اور فورمز کے اندر کام کر رہی ہے ۔ اس موقع پر ایم این اے نورین فاروق ابراھیم نے بھی کہا کہ مسئلہ کشمیر کے کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق پائیدار حل تک بین الاقوامی سطح پر کشمیری عوام کی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رہے گی۔ بھارتی حکومت کی جانب سے 5اگست 2019 کے اقدام نے بھارت کے نام نہاد جمہوریت پسند دعوے کو بے نقاب کیا ہے۔ گزشتہ 7 دہائیوں سے کشمیر برصغیر کے نقشے پر تقسم ہند کے نا مکمل ایجنڈا کے طور پر موجود ہے جس کو حل کیے بغیر جنوبی ایشیا میں امن کا قیام نا گزیر ہے۔ ممبر کشمیر کونسل و پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے سینئر رہنماء محمد یونس میر نے کہا کہ بھارت طاقت کے زور سے کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی تحریک کو دبا نہیں سکتا، وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور ان کی حکومت نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں جاندار کردار ادا کیا ۔ عمران خان کے مضبوط ، مؤثر اور جاندار مؤقف سے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں ۔ مقبوضہ کشمیر کی مظلوم عوام نے اپنی حق خودارادیت کی تحریک آزادی میں اپنی ہزاروں جانیں قربان کی ہیں۔ کشمیری عوام کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا۔ بھارتی حکومت مودی کی فاشسٹ، سفاک اور بربریت کی نظریے پر عمل پیرا ہے۔ وہ دن دور نہیں جب کشمیر میں آزدی کا سورج طلوع ہو گا۔اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرنے مسئلہ کشمیر کے لئے سفارتی سطح پر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کی کوششوں کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں