جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)جہلم ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے ترجمان ڈاکٹر میاں مظہر حیات کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز گزشتہ روزمزید 12 افراد کی کورونا رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔اس وقت ضلع بھر میں 85کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے اور 11کورونا وائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔کورونا وائرس کے 8 متوقع ممکنہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ تمام مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔محکمہ صحت جہلم نے گزشتہ روز تک کورونا وائرس کے مشتبہ 46951 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 1188 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔گزشتہ روز مزید 6کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔اب تک کل 1064کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اس وقت کل کورونا وائرس سے 28 اموات ہوئی ہیں۔کورونا وائرس کی دوسری لہر میں محکمہ صحت جہلم نے یکم اکتوبر 2020 سے اب تک کل رونا وائرس کے مشتبہ 32798 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 694 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئیکورونا وائرس کی دوسری لہر میں اب تک 19 اموات ہوئی ہیں۔ جہلم میں اب تک 45 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہوا ہیں۔
