قونصل جنرل پاکستان مانچسٹر طارق وزیر نے زوم پر مانچسٹر کے تمام صحافی حضرات سے میٹنگ کی

Spread the love

بروز جمعہ (رپورٹ صابرہ ناہیدمانچسٹر) قونصل جنرل پاکستان مانچسٹر طارق وزیر نے زوم پر مانچسٹر کے تمام صحافی حضرات سے میٹنگ کی ۔ جس میں انھوں نے موجودہ صورتحال کے مطابق مختلف امور پر گفتگو کی۔ جس میں کورونا ، پی آئی اے اور نادرہ کے متعلق مختلف سوالات اٹھائے گئے اور طارق وزیر اور اتاشی جنرل فضہ نیازی نے سوالات کے جوابات دئیے ۔ موجودہ حالات میں ڈیٹھ باڈیز کو پاکستان لے کر جانے کے متعلق معلومات فراہم کیں۔ قونصل جنرل نے بتایا کہ سوموار سے نادرہ کی ویب سائٹ کام کرنا شروع کر دے گی جس سے عوام کو درپیش مسائل بہت حد تک حل ہو جائیں گے۔ قونصل جنرل نے واضح کیا کہ وہ ہر مہینے یا ڈیڑھ مہینے میں صحافیوں سے میٹنگ کیا کریں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں