ساہیوال پولیس لائن میں دوران ڈرائیونگ کلاس موٹرسائیکل چوری کی واردات

Spread the love

ساہیوال آ صف ندیم۔: چوری کی واردات.
۔عمر حیات نامی لڑکا ہڑپہ 1/10-L کا رہائشی جو کہ بروز جمعہ CD-70 پر موٹر سائیکل نمبر GAL-6010 مورخہ 15/01/2021 کو پولیس لائن میں ڈرائیونگ کی کلاس لینے 10 بجے گیا اور موٹر سائیکل ڈرائیونگ کلاس کی پارکنگ میں کھڑی کر دی لیکن 12بجے کلاس ختم ہونے کے بعد واپس پارکنگ میں گیا تو وہاں موٹرسائیکل موجود نہیں تھی. پولیس لائن ساہیوال کے Ri سے رابطہ کرنے پر انہوں نے چوبیس گھنٹے میں واپس مل جانے کی یقین دہانی کروائی۔ اگلے دن سٹوڈنٹ دوبارہ کلاس لینے گیا اور موٹر سائیکل کے بارے معلوم کیا تو پولیس لائن کے Ri نے اپنی نااہلی بچانے کیلئے سارا مدعا ہی سٹوڈنٹ پر ڈال دیا کہ وہ موٹر سائیکل لے کر ہی نہیں آیا۔ سٹوڈنٹ نے کیمرہ ریکارڈنگ نکلوانے کا بولا تو پتہ چلا کہ پولیس لائن ساہیوال میں کوئی بھی کیمرہ ورکنگ نہیں کر رہا۔ جبکہ پولیس لائن کا اب کوئی بھی پولیس آفیسر کسی طرح کی کوئی بات نہیں سن رہا۔متعلقہ تھانہ میں درخواست جمع کرواۓ ہوۓ کو 72 گھنٹے گزر چکے لیکن تاحال پولیس والوں کی ملی بھگت کی وجہ سے ایک کال تک نہیں آئی نہ ہی کوئی کاروائی یا تفتیش شروع کی گئ۔
جبکہ اب پولیس لائن ساہیوال کی سیکورٹی پر ایک سوالیہ نشان ہے کہ اگر پولیس لائن میں بھی عوام الناس کی چیزیں محفوظ نہیں تو باقی جگہوں پر پولیس کی کیا کارکردگی ہے؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں