صفدر باغی کی رہائش گاہ پر انجمن تاجران نوتھیہ بازار صدر و جنرل سیکرٹری و کابینہ کی حلف برداری تقریب منعقد۔
حلف برداری تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی، اور مسلم لیگ ق کے صوبائی ترجمان صفدر باغی تھے۔
پشاور(نمائندہ وصال احمد)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق انجمن تاجران نوتھیہ بازار صدر و جنرل سیکرٹری وکابینہ کی حلف برداری تقریب صفدر خان باغی کی رہائش گاہ میں منعقد ہوئی تقریب سرپرست اعلیٰ سید اقبال شاہ صاحب کی زیر قیادت منقعد ہوئی حلف برداری تقریب کے مہمان خصوصی خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی اور پاکستان مسلم لیگ ق کے صوبائی انفارمیشن سیکرٹری صفدر خان باغی تھے حلف برداری تقریب میں مہمان گرامی ایس پی کینٹ طاھر وزیر ،ڈی ایس پی کینٹ عنایت الرحمن خان ،ڈی ایس پی ٹریفک پشاور سبز علی خان،ایس ایچ او گلبرگ ابراھیم خان ،اے ایس ائی نیک زمان خان،سابق ایم پی اے ابراھیم قاسمی ،ارشد قریشی ،شرافت علی مبارک ، کینٹ جیولرز بازار صدر نثار خلیل و جملہ ممبرز،سابق ناظم اسد اللّٰہ جان، زوالفقار دورانی،علماء کرام ،تاجربرادری و دیگر عمائدین علاقہ کی بہت بڑی تعداد نے بھرپور انداز میں شرکت کی تقریب کے آخر میں مسلم لیگ ق کے صوبائی ترجمان خیبر پختونخوا صفدر خان باغی نے صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی صاحب اور پولیس کے اعلی آفیسرز تمام شرکاء و عمائدین ،تاجر برادری نوتھیہ پشاور کی غیور عوام کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا
