میونسپل کارپوریشن ساہیوال ناجائز تجاوزات کے خلاف کارروائی جاری

Spread the love

با تسلیمات ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ساہیوال ڈویژن 19 جنوری 2021

ساہیوال :میونسپل کارپوریشن ساہیوال ناجائز تجاوزات کے خلاف کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے اور بغیر اجازت پلاٹ فروخت کرنے والی 2ہاؤسنگ کالونیز کو سیل کیا گیا -یہ بات میٹروپولیٹن آفیسر پلاننگ محمد جاوید انور نے جاری کارروائیوں کی تفصیلات دیتے ہوئے بتائی -انہوں نے کہا کہ کمشنر ساہیوال و ایڈمنسٹریٹر میٹرو پولیٹن کارپوریشن نادر چٹھہ کی خصوصی ہدایات پر ناجائز تجاوزات کے خلاف مہم جاری ہے اور پاکپتن چوک،93/6Rاور یوسف والا میں کارروائیاں کرتے ہوئے 8عمارات کو سیل کیا گیا -انہوں نے مزیدبتایا کہ بغیر اجازت پلاٹ سیل کرنے والی2ہاؤسنگ کالونیز کنگ سبحان محمد پوراور طارق ولاز 93/6R کو سیل کر دیا گیا ہے اور عوام الناس کو خبردار کیاہے کہ ان کالونیووں میں پلاٹوں کی خریدو فروخت نہ کریں -انہوں نے مزید بتایا کہ کارپوریشن عملے نے جہاز گراؤنڈ اور گرلز کالج روڈ پر سڑکوں پر رکھے گئے بلڈنگ میٹریل کو بھی ضبط کر لیا ہے جس سے عوام الناس کو پریشانی کا سامنا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں