: وزیرآباد ( طارق ملک بیورو چیف یو.جی.نیوز ) نظریاتی اساس کے تحفظ کے لئے وطن دوست طاقتوں کا اقتدار میں آنا وقت کی ضرورت ھے. حکومت کی تباہ کن معاشی پالیسیوں سے عوام دو وقت کی روٹی سے لاچار ھو گئے ھیں. عمران مافیا ملک کی خڑیں کھوکھلی کرنے کی پالیسی پر گامزن ھے. ضمنی انتحاب میں عوامی غضب کا طوفان حکومتی امیدوار کو تنکوں کی طرح بہا کر لے جائے گا. ان خیلات کا اظہار حلقہ پی پی 51 سے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ “ن”کی نامزد امیدوار بیگم طلعت شوکت چیمہ نے پرنٹ الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ارکان کے اعزاز میں ایک ظہران سے خطاب کرتے ھوئے کیا. رکن صوبائی اسمبلی محمد بلال تارڑ نے کہا کہ عوام مسلم لیگ ن کی ترقی پسند قیادت کے ساتھ کھڑے ہیں اور حلقہ پی پی 51 کے حکومتی امیدوار کے پاس منفی پروپیگنڈہ کے علاوہ عوام کو دینے کے لئے کوئی مثبت لائحہ عمل نہیں جس کی بناء پر انہیں پورے حلقہ میں پریشانی کا سامنا ھے . رکن صوبائی اسمبلی عادل بخش چٹھہ نے کہا کہ سرکاری مشینری وسائل کا بے دریغ استعمال اور حکومتی مٹی عہدیداروں کی کھلی مداخلت الیکشن رولز کی کھلی خلاف ورزی ھے اور لالچ کی سیاست کے ذریعے عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کی جا رہی ھے.: مگر وزیرآباد کا حلقہ مسلم لیگ ن کا قلعہ ھے اور بہادر مسلم لیگی ورکر منفی ھتھکنڈوں کا منہ توڑ جواب دیں گے خالد منظور چیمہ اور ڈاکٹر فرح دیبا نے اپنے خطاب میں کہا کہ شوکت منظور چیمہ کی حلقہ کے لئے خدمات کی بناء پر عوام کی بے پناہ محبت ھمارے ساتھ ھے حکومت کی جانب سے تمام منفی اقدامات اور پری پول رگنگ کے مقابلہ کے لئے جامع منصوبہ بندی کر لی گئی ھے اس موقع پر بیگم طلعت شوکت چیمہ نے سوالوں کے جواب میں کہا کہ عوامی رجحان دیکھ کر محسوس ھوتا ھے کہ 19 فروری کو مسلم لیگ کو ریکارڈ ساز فتح حاصل ہو گی.
