وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان بزدار ساہیوال کا دو روزہ دورہ مکمل کرکے لاہور روانہ ہو گئے

Spread the love

با تسلیمات ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ساہیوال ڈویژن 21 جنوری 2021

ساہیوال :وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار ساہیوال کا دو روزہ دورہ مکمل کرکے لاہور روانہ ہو گئے-سرکٹ ہاؤس میں کمشنر نادر چٹھہ،آر پی او طارق عباس قریشی،ڈپٹی کمشنر بابر بشیر اور ڈی پی اومحمد کاشف اسلم نے انہیں الوداع کیا -وزیر اعلی نے دورے کے بہترین انتظامات کرنے پر ڈپٹی کمشنر بابر بشیر کی انتظامی صلاحیتوں کو سراہا اور ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کے لئے آسانیاں پیدا کرنے کے لئے زیادہ دلجمعی سے کام کرے تا کہ ان کے مسائل فوری حل ہو سکیں -انہو ں نے ایشیائی ترقیاتی بنک کے تعاون سے شہر میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے شروع ہونے والے 8ارب روپے کے میگا پراجیکٹ کا خصوصی ذکر کیا اور کہا کہ اس کی تکمیل سے شہر کی مستقبل کی 20 سے 25سال کی ضروریات پوری ہونگی -انہوں نے ڈپٹی کمشنر بابر بشیر کو ایکسپر یس وے اور کارڈیالوجی سنٹر سمیت تمام منصوبوں کے پیپر ورک کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی تاکہ انہیں اگلے مالی سال کے بجٹ میں شامل کیا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں